ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاگل پورفساد:نتیش سرکارمیں ارجت شاشوت سمیت 8ملزموں کے اچھے دن آگئے

بھاگل پورفساد:نتیش سرکارمیں ارجت شاشوت سمیت 8ملزموں کے اچھے دن آگئے

Tue, 10 Apr 2018 10:23:36    S.O. News Service

بھاگلپور:9؍اپریل(ایس او نیوز) بہار میں ضلع بھاگلپور کی ایک عدالت نے ناتھ نگر مین تشدد کے معاملے میں آج صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے کے بیٹے ارجت شاشوت چوبے کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔واضح ہوکہ جدیوپرکافی تنقیداوراپوزیشن کے چوطرفہ حملے کے بعدگرفتاری ہوئی تھی،یہاں تک کہ نتیش کمارکی’’ انترآتما‘‘کوچیلنج کرتے ہوئے اشونی چوبے نے ایف آئی آرکاہی مذاق اڑادیاتھا۔ انچارج ضلع و سیشن جج کمد رنجن سنگھ کی عدالت نے یہاں باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ارجت شاشوت سمیت آٹھ افراد کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے اس معاملے میں ایک اور ملزم انوپ لال ساہ کی درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ ضلع کے ناتھ نگر بازار میں گزشتہ 17 مارچ کو رام نومی جلوس کے دوران ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد میں متعدد پولس اہلکار اور مقامی باشندے زخمی ہو گئے تھے۔ ملزمان پر بغیر اجازت کے جلوس نکالنے اور جلوس کے دوران ہتھیار کے ساتھ مظاہرہ کرنے اور ڈی جے پر قابل اعتراض گانا بجانے کا الزام ہے۔


Share: